18 فروری، 2023، 11:54 AM

رہبر معظم انقلاب کی عید مبعث پر ملکی عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب کی عید مبعث پر ملکی عہدیداروں اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز ریاستی حکام، اسلامی ملکوں کے نمائندوں اور بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح عید مبعث کے موقع پر حسینیہ امام خمینی ﴿رہ﴾ میں حکومتی عہدیداروں، اسلامی ملکوں کے نمائندوں اور سفیروں اور بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی بعثت اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانیت کو عطا کیا گیا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ خدا کے تحفے کہ «وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا» لیکن کوئی نعمت، کوئی تحفہ نبی اکرم ﴿ص﴾ کی بعثت جتنا عظمت والا اور گراں بہا نہیں ہے۔ وجہ یہ ہے کہ بعثت میں بنی نوع انسان کے لیے بیش بہا خزانے ہے۔ یہ خزانے لازوال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خزانے انسانی سعادت کو اس کی اپنی زندگی میں، اس دنیا کی زندگی سے لے کر آخرت تک فراہم کر سکتے ہیں۔

News ID 1914805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha